Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025
تازہ ترین

وڈیو نے جدہ کے لٹیروں کو گرفتار کرادیا

جدہ ۔۔۔ جدہ پولیس نے اطلاع دی ہے کہ اس نے ایک راہگیر کو لوٹنے والوں کو گرفتار کرلیا۔سبق ویب سائٹ کے مطابق واردات کرنے والوں نے راہگیر کو لوٹ کر جدہ کے الخمرہ محلے میں پھینک دیا تھا۔ بعض راہگیروں نے اس کی وڈیو بناکر سوشل میڈیا پر ڈالدی تھی۔ پولیس نے نوٹس لیکر واردات کرنے والوں کی نشاندہی کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔ وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ الخمرہ محلے کے 3 نوجوانوں نے ایک راہگیر کو دبوچ کر اس کے ہاتھ پیر باندھے ۔ اس سے نقدی اور قیمتی اشیاءلوٹ لیں۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ ٹیکسی ڈرائیور تھا۔ انہوں نے 34ہزار ریال چھینے۔ اسے زدو کوب کیا اور آخر میں اسے الخمرہ محلے میں سڑک پر ڈال کر فرار ہوگئے تھے۔
 

شیئر: