Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

خواتین کیلئے روضہ کی زیارت کے اوقات تبدیل

مدینہ منورہ۔۔۔ مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ نے خواتین کیلئے روضہ شریفہ کی زیارت کے اوقات میں تبدیلی کردی ہے۔ نئے نظام الاوقات کے مطابق خواتین 2بار زیارت کرسکیں گی۔ صبح سورج طلوع ہونے سے لیکر ظہر کی نماز سے ایک گھنٹے قبل تک خواتین زیارت کرسکیں گی پھر عشاءکی نماز کے بعد سے لیکر نماز فجر کے ایک گھنٹے قبل تک زیارت کیلئے حاضر ہوسکیں گی۔ اخبار 24کے مطابق انتظامیہ کا کہناہے کہ نئے نظام الاوقات پر عملدرآمد 24 مارچ2019ء اتوار سے کردیا گیا۔ یہ نظام الاوقات تجرباتی ہے ۔ 5دن تک نافذ رہیگا۔ تجربہ کامیاب ہونے کی صورت میں اسے مستقل کردیا جائیگا۔
 

شیئر: