Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

باز خرید کر آزاد کرنے کا شوق

ریاض ۔۔۔ ایک سعودی شہری عبیدالرشیدی 22برس سے زیادہ عرصے سے عجیب و غریب شوق کررہا ہے۔ شوق یہ ہے کہ وہ باز خریدتا ہے اور اسے صحراءمیں کسی ایسے مقام پر چھوڑ کر چلا آتا ہے جہاں کی بابت اسے یقین ہے کہ وہاں باز نایا ب ہوتے جارہے ہیں۔ الرشیدی نے الحیاة اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسے باز سے غیر معمولی پیار ہے اور اسے اس حوالے سے بڑا ملکہ حاصل ہے۔ بعض لوگ محض شوق میں باز کا شکار کررہے ہیں۔ انہوں نے تحفظ جنگلی حیاتیات کے سعودی ادارے سے مطالبہ کیا کہ دن بدن ناپید ہونے والے مخصوص قسم کے باز کا تحفظ کیا جائے اور انکی نیلامی کا سلسلہ بند کرایا جائے۔
 

شیئر: