Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

کیا سیب کا سرکہ مچھر کے کاٹے کی خارش اور ورم کو کم کر سکتا ہے ؟ ‎

مچھر کے کاٹنے کے بعد جلد پر بمپ بننا ، ورم آنا اور کھجلی ہونا ایک لازمی سی بات ہے ۔ یہ علامات جسم کے مدافعاتی نظام پر منحصر ہونے کے سبب کچھ گھنٹوں سے کر کچھ دن تک جس پر باقی رہ سکتی ہیں البتہ خارش  کر لینے یا جلد کو کھرچ دینے کے سبب یہ علامات زیادہ عرصے تک جلد پر باقی رہ سکتی ہیں ۔ بعض اوقات مچھر کے کاٹنے کی وجہ سے جلد کے بہت زیادہ  حصے پر سرخی اور ورم آجاتا ہے اس صورتحال کو اسکیٹر سنڈروم کہا جاتا ہے ۔ 
مچھر کے کاٹے ہوئے سے نمٹنے کے لیے بہت سی کریمیں اور ملہم دستیاب ہیں تاہم گھر میں موجود سیب کے سرکے کی مدد سے بھی جلد پہ ہونے والی خارش اور ورم کو شکست دی جا سکتی ہے ۔ 
سیب کا سرکہ ایسیٹک ایسڈ کی خصوصیات رکھتا ہے لہذا جلن اور خارش کی کیفیات کو کم کرتا ہے ۔ یہ جلد پر انفیکشن کو پھیلنے سے بھی روکتا ہے ۔ 
 سیب کے سرکے کے تیزابی خصوصیات  خارش کو کم کرتی ہیں ۔ یہ مچھر کے کاٹنے کے بعد متاثرہ حصے کے پی ایچ کو بھی بیلنس کرتا ہے ۔
بغیر فلٹرڈ سیب کا سرکہ پانی میں برابر مقدار میں شامل کریں  .  کاٹن بال بنا کر اس محلول میں ڈبوئیں اور ہلکا سا نچوڑ لیں  . مچھر کےکاٹے کی جگہ پر رکھ کر ایک منٹ کے لیے دبائیں  . ضرورت محسوس ہو تو اس عمل کو دہرا لیں .  
 

شیئر: