اسلام آباد...وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے ملاقات کی ۔ملک کی سیکیورٹی صورتحال اور پیشہ وارانہ امور پر بات کی گئی۔ بدھ کو وزیراعظم آفس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آسٹاف سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ایئرچیف مجاہد انور خان اور ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ملاقات کی ۔ سروسز چیفس نے وزیراعظم کو ملک کی زمینی، فضائی اور بحری بارڈر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ پاک فوج کی صلاحیت اور تیاریوں سے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ عمران خان نے پاکستان اور ہند کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران پاک فوج خاص طور پر پاکستان فضائیہ کی کارکردگی کی تعریف کی۔