Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

زیارت ، لیویز چیک پوسٹ پر حملہ ،6اہلکار جاں بحق

  کوئٹہ ...زیارت کے علاقے سنجاوی میں بدھ کی صبح لیویز چیک پوسٹ پر حملے میں 6 اہلکار شہید ہو گئے ۔ جاں بحق اہلکاروںمیںمہتاب الدین، سپاہی عبدالحکیم، سپاہی فقیر محمد، سپاہی محمد عثمان، سپاہی عبدالشکور اور سپاہی داد محمد شامل ہیں۔ دہشت گرد سیکیورٹی اہلکاروں کا اسلحہ ساتھ لے گئے۔ ڈپٹی کمشنر زیارت قادر بخش کے مطابق زیارت میںسنجاوی کی لیویزچیک پوسٹ پرمسلح افراد نے فائرنگ کی۔زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک ہے ۔ سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ لیویز اہلکاروں کہا کہ اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی کے لئے جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے شہدا کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ ہماری سیکیورٹی فورسز بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہیں۔

شیئر: