Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025

ایتھوپین قونصلر عسیر کی جیلوں کے دورے پر

عسیر ۔۔۔ ایتھوپیا کے قونصل جنرل عبدو یاسین نے اپنے ہموطن قیدیوں سے ملاقات کیلئے عسیر ریجن کی جیلوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے جیل خانہ جات کے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ عسیر ریجن میں جیل خانہ جات کے معاون ڈائریکٹر بریگیڈیئر سعد آل مریط سے ملاقات کی۔ انہوں نے جیلو ںمیں زیر حراست اور سزا کاٹنے والے ایتھوپین قیدیوں سے ملاقاتیں کیں۔ ان سے انکے احوال و کوائف دریافت کئے۔ ان سے یہ بھی پوچھا کہ قونصلیٹ انکی کیا مدد کرسکتا ہے۔ قونصل جنرل نے ایتھوپیا کے قیدیوں کے ساتھ حسن سلوک پر جیل حکام کا شکریہ ادا کیا۔
 

شیئر: