Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 09 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   09, 2025
بدھ ، 09 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   09, 2025
تازہ ترین

حوثیوں کے حوصلے کی انتہا

ریاض ۔۔۔ حوثی باغیو ںنے الحدیدة میں عسکریت پسندوں اور افواج کے انخلاءپر مامور کمیٹی کے سربراہ جنرل مائیکل لولسگارڈ کو راس عیسیٰ بندرگاہ کے دورے سے روک دیا۔ یہ بندرگاہ الحدیدة کے شمال میں واقع ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق عسکر زعیل نے جو سرکاری وفد کے ممبر ہیں بتایا کہ حوثیوں نے اقوام متحدہ کی ٹیم کے سربراہ کو راس عیسی بندرگاہ کے معائنہ جاتی دورے سے روک دیا۔ عالمی عہدیدار اسکی شکایت کرنے کیلئے صنعاءچلے گئے جہاں وہ محمد علی الحوثی سے ملاقات کرینگے۔ حوثی الحدیدة اور اسکی بندرگاہوں سے انخلا ءکی بابت سویڈن معاہدے پر عملدرآمد کیلئے تیار نہیں۔ 
 

شیئر: