Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 27 اکتوبر ، 2025 | Monday , October   27, 2025
پیر ، 27 اکتوبر ، 2025 | Monday , October   27, 2025

عمران خان سے وزیر اعلی پنجاب کی وضاحتیں

اسلام آباد... وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی ہے ۔ ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے سمیت پنجاب میں سیاسی اور انتظامی امور پر بات چیت کی گئی ۔ پنجاب میں سیاسی صورتحال کے علاوہ سیکیورٹی کے معاملات پر گفتگو ہوئی ۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے نواز شریف کی صحت ،علاج کی سہولتوں ،مجوزہ بلدیاتی نظام پر بریفنگ دی ۔ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلی کی تاحیات مراعات میں اضافے پر اظہار ناراضی کرتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا ۔ این این آئی کے مطابق عثمان بزدار نے اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر وضاحت پیش کی ۔ 

شیئر: