Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

انڈونیشیا میں آسٹریلوی سفیر کی طلبی

جکارتہ ۔۔۔۔ انڈونیشیانے آسٹریلوی سینیٹرکی جانب سے نیوزی لینڈمیں سفیدفام شخص کی جانب سے گزشتہ ہفتے مساجدمیں حملوں کی ذمہ داری امیگریشن پرعائدکرنے کے بعدپیرکوکینبراکے سفیرکوطلب کیاہے ۔ انڈونیشیاکی وزیرخارجہ نے کہاکہ آسٹریلوی سفیرگیری کیون لان کواپنے دفترطلب کیا۔مسلم اکثریتی ملک کی جانب سے کوئنزلینڈسے تعلق رکھنے والے سینیٹرفراسرآننگ کے متنازعہ بیان سے متعلق مذمت کی گئی ہے ۔ جمعہ کوکرائسٹ چرچ میں ہونے والے قتل عام میں ایک انڈونیشین باشندے سمیت 50مسلمان ہلاک ہوگئے تھے ،جبکہ ایک اورشدیدزخمی ہواتھا۔ مرسوڈی نے اپنے آفیشل ٹوئٹراکاو¿نٹ پرلکھاکہ سفیرکیون لان نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ سینیٹرآننگ کی جانب سے دیاگیابیان حکومت اورآسٹریلوی عوام کے موقف اورجذبات کی عکاسی نہیں کرتا،انہوںنے مزیدکہاکہ انڈونیشیادہشتگردی کی اس کارروائی کی شدیدمذمت کرتاہے ،جس کی نیوزی لینڈیااس دنیامیں کسی اورمقام پرکوئی گنجائش نہیں ہے ۔ آننگ نے ایک بیان میں کہاتھاکہ جنوبی نیوزی لینڈکے شہرمیں ہونے والاحملہ ملک میں مسلم پناہ گزینوں کی آمدکانتیجہ ہے ۔آننگ کے بیان پرآسٹریلیامیں تمام سیاسی حلقوں کی جانب سے مذمت سامنے آئی تھی۔ 

شیئر: