Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

الصالح جامع مسجد کے نوادر چوری ہوگئے

ریاض ۔۔ ۔ حوثی باغیوں نے صنعاءمیں الصالح جامع مسجد سے ہزاروں نایاب نوادر لوٹ کر اونے پونے داموں مارکیٹ میں فروخت کردیئے۔ وزارت ثقافت و قومی میوزیم نے حوثیوں سے لوٹے ہوئے نوادر واپس کرنے کےلئے کہا تھا تاہم انہوں نے سنی ان سنی کردی۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق الصالح جامع مسجد کے ایک گوشے میں نوادر سجائے گئے تھے۔ حوثیوں نے انہیں لوٹ کر فروخت کردیا۔ وہ دسمبر2017ءسے الصالح جامع مسجد پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح نے اپنے عہد اقتدار میں السبعین علاقے میں جامع مسجد تعمیر کرا کرنوادر کےلئے اس سے متصل عجائب گھر بھی قائم کیا تھا اور وہاں نوادر محفوظ کرائے تھے تاہم حوثیوں نے انہیں لوٹ کر برباد کردیا۔
 

شیئر: