Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 21 دسمبر ، 2025 | Sunday , December   21, 2025
اتوار ، 21 دسمبر ، 2025 | Sunday , December   21, 2025

شاہ محمود سے نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ کا رابطہ

اسلام آباد... وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو نیوزی لینڈ کے ہم منصب نے ٹیلی فون کرکے کرائسٹ چرچ میں دہشتگردی کے واقعہ میں متاثرہ پاکستانی خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیاہے۔شاہ محمود نے اس موقع پر کہاکہ دہشت گردی کی لعنت نیوزی لینڈ جیسے پر امن ملک تک پھیل گئی کیونکہ دہشت گردی کا کوئی مذہب اور سرحد نہیں ہوتی۔ نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کا بزدلانہ واقعہ قابل مذمت ہے۔ شاہ محمود نے کہا کہ پاکستان کا بیانیہ درست ثابت ہوا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے ۔ پاکستان خود دہشت گردی کا نشانہ بنا ہے ۔ دہشت گردی کے واقعات میں70 ہزار سے زائد بے گناہ جا نیں ضائع ہو ئیں، دہشت گردی کو کسی مذہب سے نہیں جوڑنا چا ہئیے۔ 

شیئر: