Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

نعیم راشد کیلئے قومی ایوارڈ کا اعلان

اسلام آباد....وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی مساجد پر دہشت گرد حملے کے دوران حملہ آور کو روکنے کی کوشش کے دوران جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہری نعیم راشد کے لئے قومی ایوارڈ کا اعلان کیا ہے ۔اتوار کو ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو میاں نعیم راشدپر فخر ہے جنہوں نے سفید فام دہشت گرد پر قابو پانے کی کوشش میں جام شہادت نوش کیا۔ انکے حوصلے کو قومی انعام کیساتھ یادگار بنایا جائے گا۔ کرائسٹ چرچ دہشت گرد حملے کی زد میں آنے والے پاکستانیوں کے اہل خانہ کو مکمل معاونت فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔عینی شاہد کے مطابق حملہ آور النور مسجد کے عین وسط میں پہنچنے کی کوشش کر رہا تھا ۔اگر نعیم راشد اسے روکنے کی کوشش نہ کرتے تو بہت زیادہ جانی نقصان ہو سکتا تھا۔بے مثال بہادری پر عا لمی میڈیا میں نعیم راشد کو ہیرو قرار دیا گیا ۔

شیئر: