Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

لوز پاﺅڈر میک اپ کو بنائے متناسب اور متوازن

 پاﺅڈر کے بغیر میک اپ کا تصور مکمل نہیں۔ یہ چہر ے پر لگائے گئے فاﺅنڈیشن بیس کو سیٹ کرنے کا کام دیتاہے لہذا پاﺅڈر کا شیڈ منتخب کرتے وقت اپنے چہرے کی رنگت سے مطابقت کا خیال رکھنا ضروری ہے تاکہ یہ آپ کے چہرے پر الگ سے لگا ہوا ظاہر نہ ہو بلکہ مکمل طور پر آپ کے میک اپ کا حصہ دکھائی دے۔لوز پاﺅڈر لگانے کے بعد کلر کاسمیٹکس برش روانی کے ساتھ آپ کے چہرے پر چلتا ہے اور کوئی لائن یا دھبہ وغیرہ نہیں بنتا۔آئی شیڈو لگانے سے پہلے آنکھوں کے نیچے لوز پاﺅڈر لگائیں،یہ ِآئی شیڈو سے جھڑ کر گرنے والے ذرات کو جلد پر جمنے نہیں دیتا اور آپ ایک نرم برش کی مدد سے آپ اس پاﺅڈر کو با آسانی صاف کر سکتی ہیں۔ بس اس بات کا خیال رکھیںکہ آپ کا پاﺅڈر برش اچھاہونا چاہیے۔یہ جتنا اچھا ہو گا اتنی ہی بہتر فنیشنگ آئے گی۔برش پر سے اضافی پاﺅڈر کو جھٹک دیں اور چہرے پر ہلکے ہاتھ سے لگائیں اسطرح یہ آپ کے چہرے کاحصہ بن جائے گا ۔
 

شیئر: