50سعودی کھلاڑی اولمپک انٹرنیشنل گیمز2019ءمیں شریک
ریاض ۔۔۔ انٹرنیشنل گیمز 2019ءاولمپک میں 50سعودی کھلاڑی شریک ہونگے۔ امارات کے دارالحکومت ابوظبی کے ”زاید سٹی“ میں پروگرام شروع ہوگیا۔ مملکت اپنی تاریخ میں سب سے بڑے وفد کے ساتھ اس میں شریک ہے۔ سعودی وفد میں 8علاقوں کے کھلاڑی شریک ہیں۔ ان میں 21لڑکیاں اور 29لڑکے ہیں۔ یہ تیراکی،بولنگ، باسکٹ بال ، بوچی، تن سازی، وزن اٹھانے سمیت 9کھیلوں میں شریک ہونگے۔