Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025

غزہ ریڈیو ٹی وی ڈائریکٹر کا اغوا

ریاض ۔۔۔ فلسطینی ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ حماس کے کارندوں نے غزہ ریڈیو ٹی وی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کو انکے گھر سے اغوا کرلیا۔ الفتح تحریک کا کہناہے کہ حماس نے غزہ پٹی میں اسکے قائدین اور کارکنان کو نظر بند کردیا ہے۔فلسطینی ریڈیو ٹی وی اتھارٹی نے رافت القدرة کے اغوا کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ منظم گروہوں والی حرکت ہے۔ اغوا کی واردات کرکے سرخ نشان عبور کرلیا گیا۔ اتھارٹی نے القدرة سمیت تمام قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا
 

شیئر: