Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ کیجانب سے پی ایس ایل کی مکمل انشورنس

کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل ٹورنامنٹ کی مکمل انشورنس کے ساتھ ساتھ اس میں شریک تمام ملکی اور غیرملکی کرکٹرز کی بھی انشورنس کرا لی ہے۔پی ایس ایل کا سیزن 4 اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، ایونٹ کے میچز میں شائقین بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں۔پاکستان میں شیڈول میچز میں کسی ناخوشگوار واقعے سے ایونٹ متاثر ہونے کی صورت میں بورڈکو ادائیگی کی شق شامل کی گئی ہے۔ اگر بارش یا کسی اور وجہ سے میچ نہ ہو سکا تو بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کو خسارہ نہیں ہوگا۔براڈ کاسٹر اسے پوری فیس ادا کرنے کا پابند ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے بورڈ اب اسی طریقہ کار پر عمل کرتا ہے۔دوسری جانب کراچی میں میچز کے دوران شائقین کی بڑی تعداد کی وجہ سے کرکٹ بورڈ کوگیٹ منی سے بھاری آمدنی ہو گی، یہ رقم سینٹرل انکم پول میں جائے گی جس کے بعد اسے بورڈ اور فرنچائزز کے درمیان تقسیم کیا جائے گا۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: