Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 28 اکتوبر ، 2025 | Tuesday , October   28, 2025
منگل ، 28 اکتوبر ، 2025 | Tuesday , October   28, 2025

14ریکروٹنگ ایجنسیوں کے اجازت نامے منسوخ

ریاض۔۔۔ وزارت محنت و سماجی بہبود نے 2018ءکے آغاز سے لیکر جنوری 2019ءکے اختتام تک ایک کمپنی اور 14ریکروٹنگ ایجنسیوں کے اجازت نامے منسوخ کردیئے۔عاجل کے مطابق وزارت کے ترجمان خالد ابا الخیل نے بتایا کہ یہ فیصلہ ریکروٹنگ کے سلسلے میں مقررہ ضوابط کی خلاف ورزیوں کیوجہ سے کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اگرریکروٹنگ ایجنسیوں او رکمپنی نے متعلقہ افراد کی رقم نہ لوٹائی تو ایسی صورت میں زرضمانت ضبط کرلیا جائیگا۔ 

شیئر: