Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

انسٹاگرام نوٹیفکیشنز کی بولتی بند کرنے کا فیچر

اگر آپ انسٹاگرام کے نوٹیفیکیشن سے تنگ ہیں اور بار بار فون پر نوٹیفکیشن آنا آپ کو پریشانی یا جھنجھلاہٹ میں مبتلا کرتا ہے تو انسٹاگرام آپ کےلئے کارآمد فیچر پیش کرنے جا رہا ہے۔فوٹو شیئرنگ اپلیکیشن انسٹاگرام کی جانب سے اپنے صارفین کو نوٹیفیکیشنز پر مکمل کنٹرول دیا جا رہا ہے۔ صارفین نوٹیفیکیشنز کو مکمل طور پر میوٹ کر سکیں گے اور اپنی مرضی سے اس کا دورانیہ بھی منتخب کر سکیں گے۔نوٹیفیکیشنز کو کم سے کم 15 منٹ اور زیادہ سے زیادہ آٹھ گھنٹے کے لئے میوٹ کیا جا سکے گا۔ اسکے لئے خصوصی پاز آل بٹن کو ایپ کا حصہ بنایا جائے گا۔ فیچر کو آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین کے لئے پیش کر دیا گیا ہے اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے بیٹا ورژن میں اس کی آزمائش جاری ہے۔

شیئر: