Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

سعودی عرب میں بدامنی کے ملزمان پر فرد جرم عائد

 ریاض۔۔۔ یہاں فوجداری کی عدالت نے سعودی عرب میں بدامنی پھیلانے کے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ مقدمہ کی پہلی سماعت بدھ کو ہوئی ۔ ملزمان کو فرد جرم حوالے کردی گئی۔ ان پر الزام ہے کہ یہ سعودی عرب کے امن و استحکام اور اس کے سماجی نظام نیز قومی اتحاد کو نقصان پہنچانے کے در پے تھے۔ اجلاس میں ملزمان کے رشتہ دار بھی موجود تھے ۔ پبلک پراسیکیوٹر نے ہر ایک پر عائد فرد جرم پڑھ کر سنائی اور اس کی ایک، ایک کاپی عدالت کی طرف سے ملزمان کو فراہم کردی گئی۔ آئندہ اجلاس میں انہیں فرد جرم کا جواب پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ 

شیئر: