متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر موصول
اسلام آباد... وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے ایک ارب ڈالر کے ڈیپازٹ موصول ہو ئے ہیں ۔ ترجمان ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہاکہ مالیاتی انتظام کے سلسلے میں حکومتی پالیسیوں کے موثر نتائج اس کی اچھی حکمت عملی اور قابل بھروسہ اقدامات کی بنا پر سامنے آرہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے ایک ارب ڈالر کے ڈیپازٹ موصول ہو ئے ہیں، ان سے ادائیگیوں کے توازن میں استحکام لانے میں مزید مدد ملے گی۔ ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہاکہ ایک ارب ڈالر کے ڈیپازٹ بین الاقوامی ادائیگیوں کی ذمہ داری آسانی سے پوری کرنے میں معاون ہوں گے۔ ان سے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔