Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

جدہ: غیر ملکی کے دروازے پر نامعلوم شیرخوار

جدہ ۔۔۔ یہاں النزلتین پولیس اسٹیشن کے اہلکار اس نومولود بچی کے حقائق دریافت کرنے کیلئے کوشاں ہیں جوایک مقیم غیر ملکی کے دروازے کے سامنے پڑی ہوئی پائی گئی۔ مقیم غیر ملکی نے پولیس اسٹیشن سے رجوع کرکے شکایت درج کرائی کہ اسکے گھر کے سامنے ایک بچی پڑی ہوئی ہے ۔ پولیس اہلکار جائے وقوعہ پہنچے تو انہوں نے اس حوالے سے مطلوبہ کارروائی کی۔ بچی 3منزلہ عمارت کی دوسری منزل کے ایک فلیٹ کے دروازے کے سامنے پڑی تھی۔ زندہ ہے اور عمر 2ماہ لگتی ہے۔
 

شیئر: