Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،پاکستان

اسلام آباد...پاکستان نے سعودی عرب کے شہر ابہا پر حوثیوں باغیوں کے ڈرون حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور حرمین شریفین کو لاحق کسی قسم کے خطرات کےخلاف سعودی حکومت اور عوام سے مکمل تعاون اور یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ جن حملوں میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا جائے وہ عالمی قانون کی کھلی خلاف ورزی اور علاقائی امن و استحکام کے لئے سنگین خطرہ ہیں۔ ایسے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہر قسم کی دہشت گردی اور ایسے عزائم ناکام بنانے کے لئے سعودی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ سعودی افواج نے کسی بڑے نقصان سے پہلے بروقت کارروائی کرکے ڈرون کو مار گرایا جسے سراہتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ڈرون کا ملبہ گرنے سے سعودی باشندوں اور تارکین وطن کے زخمی ہونے اور املاک کو نقصان پہنچنے کی خبریں تشویش کا باعث ہیں۔زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

شیئر: