Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سامسنگ گلیکسی اے 40 کی تفصیلات لیک

سامسنگ کمپنی گلیکسی اے سیریز کے 3 اسمارٹ فون پہلے متعارف کرا چکی ہے اور اب کمپنی اے سیریز کا اگلا اسمارٹ فون اے 40 متعارف کرانے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ فون سے متعلق ابتدائی تفصیلات کمپنی کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں۔ اسمارٹ فون میں ممکنہ طور پر 5.7 انچ ڈسپلے دیا جائے گا۔ ڈوئل بینڈ وائی فائی اور بلیو ٹوتھ سپورٹ کو بھی فون کا حصہ بنایا جائے گا۔فون میں ایکسینوس 7885 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور ان ڈسپلے فنگر پرنٹ سنسر دیئے جانے کا امکان ہے۔ اسمارٹ فون کی قیمت 249 یورو تک ہوگی۔
 

شیئر: