Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
تازہ ترین

تمام اسکولوں میں موسم گرما کے نظام الاوقات

جدہ۔۔۔ جدہ محکمہ تعلیم نے تمام اسکولوں میں موسم گرما کے نظام الاوقات پر عمل کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ محکمہ نے ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاﺅنٹ میں کہا ہے کہ آج اتوار سے جدہ کے تمام اسکولوں میں موسم گرما کے نظام الاوقات پر عمل کیا جائے۔ تمام اسکولوں میں اسمبلی صبح 7 بجے ہوا کریگی جبکہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز 7 بجکر 15 منٹ پر ہوگا۔ دوسری طرف الخرج میںبھی اسکولوں میں موسم گرما کے نظام الاوقات پر عمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ الخرج کے محکمہ تعلیم کے مطابق آج اتوار سے اسمبلی صبح 6 بجکر 45 منٹ پر ہوگی جبکہ تعلیم کا آغاز پورے 7 بجے کیا جائے گا۔ 
 
 

شیئر: