Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 19 دسمبر ، 2025 | Friday , December   19, 2025
جمعہ ، 19 دسمبر ، 2025 | Friday , December   19, 2025

مجھ سے بہتر تلاش کرتا ہے

عدنان افضال
 دلِ مضطر تلاش کرتا ہے
خود سا خود سر تلاش کرتا ہے
کیا عجب شخص ہے مجھے پا کر
مجھ سے بہتر تلاش کرتا ہے
تم وہی ہو نا، جس کی آنکھوں کو
کوئی منظر تلاش کرتا ہے
میں نے جس کو کبھی تراشا تھا
وہ مرا سر تلاش کرتا ہے
میں تو آنکھوں میں ڈوب جاو¿ں گا
کیوں سمندر تلاش کرتا ہے

 
   

شیئر: