Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

فوجی ٹوپیاں پہننا کرکٹ نہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد... وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف کرکٹ میچ کے دوران فوجی ٹوپیاں پہننے کے اقدام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ صرف کرکٹ نہیں ۔ آئی سی سی معززین کے کھیل کو سیاست کی نذر کرنے پر ہندکے خلاف ایکشن لے ٹوئٹر پر بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم بھی اپنے بازوﺅں پر کالی پٹیاں باندھے گی تاکہ دنیا کو یاد دلایا جاسکے کہ ہند کشمیر میں کس طرح مظالم ڈھا رہا ہے۔ میری پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست ہے کہ وہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے طرز عمل پر باقاعدہ احتجاج کرے۔ 

شیئر: