Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 05 فروری ، 2026 | Thursday , February   05, 2026
جمعرات ، 05 فروری ، 2026 | Thursday , February   05, 2026

مصری کو بلیک لسٹ کردیا گیا

ریاض۔۔۔ سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے ریاض فوجداری عدالت کے حکم پر مصر شہری احمد لصعیدی اور سعودی شہری محمد بن عبداللہ العبد اللطیف کی دو مقامی اخبارات میں خود ان کے خرچ پر تشہیر کرا دی۔ عدالت نے ان دونوں کیخلاف قانون تجارت کی خلاف ورزی کا ا لزام ثابت ہوجانے پر جرمانہ کی سزا بھی سنائی۔ سعودی شہری مصر ی کو اپنے نام سے ریکروٹنگ ایجنسی کھلوائے ہوئے تھا۔ مصری کی بیدخلی اور بلیک لسٹ کرنے کا حکم بھی دیاگیا ہے۔ 
  
 

شیئر: