Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

سعودی اور شامی پر 60ہزار ریال جرمانہ

ریاض ۔۔۔ سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے ریاض میں فوجداری عدالت کے حکم پر سعودی شہری فارس بن محمد الطریری اور شامی شہری نزار بن نوری شلاش کی مقامی اخبارات میں خود انکے خرچ پر تشہیر کرادی۔ تفصیلات کے مطابق ریاض فوجداری کی عدالت نے سعودی شہری الطریری کےخلاف اپنے نام سے شامی شہری نوری شلاش کو الخرج میں واٹر پمپ کا کاروبار کرانے کا الزام ثابت ہوجانے پر60ہزار ریال جرمانہ ، کاروبار بند کرنے ،تجارتی لائسنس منسوخ کرنے، سجل تجاری ضبط کرنے ، آئندہ کاروبار پر پابندی عائد کرنے اور شامی کو مملکت سے بیدخل کرکے آئندہ کیلئے بلیک لسٹ کرنے کا حکم جاری کردیا۔
 

شیئر: