Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 23 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   23, 2025
منگل ، 23 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   23, 2025
تازہ ترین

کھاتیداروں کا شکاری گروہ گرفتار

دمام ۔۔۔ الشرقیہ پولیس نے کھاتیداروں سے اسلحہ کے بل پر رقم لوٹنے والے 4ایتھوپین کو گرفتار کرلیا۔الشرقیہ پولیس کے ترجمان کرنل زیاد الرقیطی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ کھاتیداروں کو لوٹنے والا گروہ 4افراد پر مشتمل تھا۔ یہ عمر کے چوتھے عشرے میں ہے۔ پوچھ گچھ پر انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ دمام اور الخبر میں رہزنی کرکے 250ہزار ریال سے زیادہ لوٹ چکے ہیں۔ اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ وائرل ہوگیا تھا جس میں دیکھا گیا تھا کہ بعض لوگ کھاتیداروں کا تعاقب کررہے ہیں اور ان سے ہتھیار کے بل پر رقم چھین رہے ہیں۔
 

شیئر: