Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025

جازان جیل میں سعودی کی خودکشی کیسے؟

جازان ۔۔۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک سعودی قیدی نے جازان جیل کے طہارت خانے میں گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ خودکشی انجانے حالات میں کی گئی ہے۔ اسباب کا ابھی تک علم نہیں ہوسکا۔ متعلقہ اداروں نے قیدی کی نعش کا معائنہ کرکے اسے اسپتال کے سرد خانے میں محفوظ کرادیا۔ جلد ہی پوسٹ مارٹم کراکر خودکشی کے اسباب دریافت کئے جائیں گے۔اطلاعات یہ ہیں کہ مقامی شہری عمر کے تیسرے عشرے میں تھا اور اس پر منشیات کے استعمال کا الزام تھا۔
 

شیئر: