Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

سینما گھروں کا ساتواں اجازت نامہ جاری

ریاض ۔۔۔ سعودی وزیر اطلاعات و نشریات ترکی الشبانہ نے” الجیل القادم“ نامی کمپنی کو ساتویں سینما گھر کا اجازت نامہ دیدیا۔ اسے ”MUV“ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ سعودی عرب میں پہلا تجارتی مارکہ ہوگا۔ اجازت نامہ سمعی و بصری ابلاغ کی جنرل اتھارٹی کے چیئرمین بدر الزہرانی کی موجودگی میں دیا گیا۔ الشبانہ نے کہا کہ سمعی و بصری ابلاغ کی جنرل اتھارٹی سینما گھر کھولنے کی کوشاں سعودی کمپنیوں کو جملہ سہولتیں فراہم کریگی۔
 

شیئر: