Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

کالعدم تنظیموں کے اکاونٹس اور اثاثے منجمد کرنے کے احکامات

اسلام آباد... وفاقی حکومت نے تمام صوبائی حکومتوں کو کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزارت داخلہ میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا ۔ تمام صوبائی حکومتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ میں ہونے والے اجلاس میں اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔ وفاقی حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کالعدم تنظیموں کے اثاثہ جات منجمد کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کے احکامات بھی جاری کرد ئیے۔ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یو این سیکیورٹی کونسل ایکٹ 1948کی روشنی میں سلامتی کونسل آرڈر 2019 جاری کر دیا گیا ۔آرڈر جاری کرنے کا مقصد افراد اور اداروں پر سلامتی کونسل کی عائد پابندیوں پرعمل درآمد کا طریقہ کار طے کرنا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ تمام کالعدم تنظیموں کو حکومتی کنٹرول میں لے لیا گیا۔ ان تنظیموں کے ہر قسم کے اثاثہ جات اور پراپرٹیز حکومتی کنٹرول میں ہوں گی۔ اب کالعدم تنظیموں کے فلاحی ادارے اور ایمبولینسز بھی حکومتی تحویل میں ہوں گی۔ ان پابندیوں کے تحت حکومتوں کو افراد یا اداروں کے اثاثے منجمد کرنا ہوتے ہیں۔ سلامتی کونسل آرڈر 2019 کو سلامتی کونسل اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔ پاکستان میں سلامتی کونسل احکامات پر عمل درآمد سلامتی کونسل ایکٹ 1948 کے تحت کیا جاتا ہے۔سلامتی کونسل کے احکامات کا مقصد پابندی کی شکار تنظیموں اور افراد کو کنٹرول میں لینا ہے۔

شیئر: