Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

شاہراہو ں کے سروس سینٹرز وپٹرول اسٹیشن نقل و حمل کے حوالے کرنیکا مطالبہ

 ریاض۔۔۔ مجلس شوریٰ نے وزارت نقل و حمل سے کہا ہے کہ وہ شہروں سے باہر شاہراہوں پر واقع سروس سینٹرز اور پٹرول اسٹیشن اپنی سرپرستی میں لے لے۔ شوریٰ نے شاہراہوں کی سرمایہ کاری اور سڑکوں پر اشتہارات ہورڈنگ اور دیگر خدمات سے استفادہ کا حق بھی وزارت نقل و حمل کو دینے کا مطالبہ کیا۔ مجلس شوریٰ نے پیر کو نائب صدر ڈاکٹر عبداللہ المعطانی کی زیر صدارت اجلاس میں وزارت نقل و حمل سے ایک مطالبہ یہ بھی کیا کہ وہ مملکت کے سرحدی علاقوں کو جوڑنے والے اسٹراٹیجک روڈ جلد ازجلد مکمل کرے۔ خاص طور پر نجران، جازان، عسیر، راس تنورہ الجدید، مکہ مکرمہ قدیم ہجرہ روڈ کی تجدید کا اہتما م کرے۔ 

شیئر: