Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

پاکستان خطے میں امن کا داعی ہے ،شاہ محمود

اسلام آباد...وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی نے کشمیر میں جاری ہندوستانی مظالم کے خلاف او آئی سی کی قرارداد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ دنیا پرواضح ہوچکا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا داعی ہے ۔وزیر خارجہ کی زیرصدارت وزارت خارجہ میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا ۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ، سابق سیکریٹریز خارجہ، سفراء و وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔دوران اجلاس پاک ہند کشیدگی سمیت اہم سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر شرکاءاجلاس نے بہترین سفارتکاری پر وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی۔اجلاس میں بہترین حکمت عملی کے لئے مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ تواتر سے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔

شیئر: