Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 28 اکتوبر ، 2025 | Tuesday , October   28, 2025
منگل ، 28 اکتوبر ، 2025 | Tuesday , October   28, 2025

افغانستان میں سیلاب، 20افراد ہلاک، 2ہزار گھر تباہ

کابل ۔۔۔ افغانستان کے جنوبی علاقوں میں سیلاب کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے۔ سیلاب سے تقریباً2ہزار گھر بھی تباہ ہوچکے ہیں۔ افغان حکام متاثرہ افراد کو سیلاب زدہ علاقوں سے محفوظ مقامات میں منتقل کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی امدادی تنظیم او سی ایچ اے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاکہ قندھار سمیت دیگر 6 اضلاع میں شدید بارش سے یہ سیلاب آیا۔ افغان حکام متاثرہ افراد کو سیلاب زدہ علاقوں سے محفوظ مقامات میں منتقل کر رہے ہیں۔
 

شیئر: