Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

او آئی سی کی قرار داد پاکستان کے موقف کی توثیق

اسلام آباد...وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ او آئی سی کی قرارداد میں کشمیر پر پاکستان کے موقف کی توثیق کی گئی۔ ٹوئٹر پر بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ کہ او آئی سی کی قرارداد میں کشمیر کو خطے کے امن کے لئے کلیدی قرار دیا گیا اور کشمیر میں ہندوستانی دہشت گردی کی مذمت کی گئی۔ او آئی سی نے ہندوستانی جارحیت کی مذمت اور پاکستان کے حق دفاع کو تسلیم کیا۔ پاکستانی قوم کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز او آئی سی اجلاس میں کشمیری عوام کی حمایت پر مبنی قرارداد منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ پاکستان اور ہندکے درمیان جموں و کشمیر بنیادی تنازع ہے۔ جنوبی ایشیا میں امن کیلئے کشمیر کے تنازع کا حل ہونا ناگزیر ہے۔پاکستان نے ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج کی بطور اعزازی مہمان شرکت پر او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے افتتاحی سیشن کا بائیکاٹ کیا اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شریک نہیں ہوئے تاہم کانفرنس کے دیگر سیشنز میں دفتر خارجہ کے حکام نے شرکت کی۔

شیئر: