Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

وزارت صحت کی جانب سے طبی مشیر ایپلی کیشن کا اجراء

 ریاض۔۔۔ وزیر صحت ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے طبی مشیر ایپلی کیشن کا اجراءکردیا۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے مریض گھر بیٹھے وڈیو کال کرکے ڈاکٹروں سے طبی مشاورت کرسکتا ہے۔ وزیر صحت نے کہا کہ امید ہے کہ یہ ایپلی کیشن سے ان لاکھوں مریضوں کیلئے بہتر ثابت ہوگی جو کسی وجہ سے اسپتال نہیں آسکتے۔ ہنگامی حالات میں بھی فوری اقدام کے طور پر اس سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ وزارت صحت ایپلی کیشن کو مزید موثر بنانے کیلئے ورکشاپ منعقد کرے گی۔ 
 

شیئر: