Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

عادل الجبیر کل اسلام آباد پہنچیں گے،شاہ محمود

اسلام آباد... وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا اہم پیغام لے کر جمعہ کو پاکستان پہنچیں گے۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ گزشتہ رات سعودی وزیر مملکت سے بات ہوئی، انہوں نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا جسے ہم نے خوش آمدید کہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ پاکستان کے امر یکہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔مجھے خوشی ہے کہ صدرٹرمپ نے صورتحال کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے مداخلت کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکہ کی مداخلت خطے میں امن و امان کے لئے مددگارثابت ہو سکتی ہے۔
 

شیئر: