Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 10 مئی ، 2026 | Sunday , May   10, 2026
اتوار ، 10 مئی ، 2026 | Sunday , May   10, 2026

مودی کاخطاب ملکی سلامتی کے ساتھ مذاق ہے،مایاوتی

نئی دہلی- - -- سابق وزیر اعلی یوپی اور بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے وزیراعظم نریندرمودی کے بھارتیہ جنتاپارٹی کے کارکنوں سے خطاب کو مضحکہ خیزقراردیتے ہوئے کہاکہ یہ قومی سلامتی کےساتھ کھلواڑ ہے ۔مایاوتی نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ ایسے وقت جب جنگ کے بادل چھائے ہیں اور ملک کو قیادت کی سخت ضرورت ہےتو وزیراعظم مودی ملکی  سلامتی پر توجہ دینے کے بجائے اپنی پارٹی کی فکرمیں بی جے پی کارکنان سے خطاب کرنے میں مصروف ہیں جو انتہائی مضحکہ خیز ہی نہیں بلکہ ملک کےعوام کے جذبات کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -پین کارڈ بینک اکاؤنٹ سے لنک نہ ہوا تو ہوسکتا ہے نقصان؟

شیئر: