Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

نوبیا کمپنی کا وئیرایبل اسمارٹ فون

نوبیا کمپنی کی جانب سے ایسا فون پیش کیا گیا ہے جس سے کسی بھی گھڑی یا بریسلیٹ کی طرح کلائی میں پہنا جاسکتا ہے۔نوبیا کا یہ کانسیپٹ فون او ایل ای ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہے جو کسی اسمارٹ واچ سے ملتا جلتا ہے مگر کمپنی کے مطابق یہ اسمارٹ فون ہے جسے آپ کلائی پر لپیٹ سکتے ہیں اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم سے لیس ہوگا۔ کیمرہ اور فنگر پرنٹ ٹیکنالوجی کو بھی سکون کا حصہ بنایا گیا ہے۔اس فون میں فور جی کنکٹیویٹی دی گئی ہے جس سے فون کالز کرنا اور موصول کرنا ممکن ہے، فٹنس کو ٹریک کیا جاسکتا ہے، تصاویر لی جاسکتی ہیں۔کمپنی کی جانب سے فی الحال اس ڈیوائس کے ڈسپلے کے سائز اور ریزولوشن کو ظاہر نہیں کیا گیا اور نہ ہی دیگر تفصیلات کو بیان کیا گیا ہے۔
 

شیئر: