Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

ٹرین حادثے پر مصری صدر سے سعودی قیادت کا اظہار تعزیت

ریاض۔۔۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے قاہرہ شہر میں رمسیس ٹرین اسٹیشن میں آگ لگنے پر بھاری جا نی و مالی نقصان پر مصری صدر سے تعزیت کا اظہار کردیا۔ شاہ سلمان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں قاہرہ شہر میں رمسیس ٹرین اسٹیشن پر آتشزدگی کی خبر ملی، دکھ ہوا۔ اس سے ہونے والی اموات کا سن کر افسوس ہوا۔ میں سعودی عوام و حکومت اور خود اپنی جانب سے جاں بحق ہونے والوں کے اعزہ، آپ اور مصری بھائیوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ میری دعاہے کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں کیساتھ فضل و کرم کا معاملہ کرے اور زخمیوں کو فوری شفا سے نواز دے۔ اسی مضمون کا تعزیتی پیغام محمد بن سلمان نے مصری صدر کو بھیجا ہے۔
 

شیئر: