لاہور ...پاکستان اور ہندکے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث سمجھوتہ ایکسپریس معطل کردی گئی ۔ د فتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کی سروس عارضی طورپر معطل کردی گئی جو سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے پر بحال کردی جائے گی۔سمجھوتہ ایکسپریس کی اچانک معطلی سے مسافر سخت پریشانی کا شکار ہیں ۔ قبل ازیں ترجمان وزارت ریلوے نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سمجھوتہ ایکسپریس معمول کے مطابق چلے گی۔ پاک ،ہند حالیہ کشیدگی سے سمجھوتہ ایکسپریس کا شیڈول متاثر نہیں ہوا۔سمجھوتہ ایکسپریس جمعرات کو کی صبح معمول کے مطابق لاہور سے روانہ ہوگی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ہند کے درمیان سمجھوتہ ایکسپریس پیر اور جمعرات کو واہگہ اور اٹاری کے درمیان چلتی ہے ۔