Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

سعودی عرب حوثیوں کیخلاف یمن کی حکومت کی حمایت جاری رکھے گا، الجبیر

ریاض۔۔۔سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ یمن سے متعلق سعودی عرب کا موقف غیر متزلزل ہے۔ سعودی عرب یمن کی آئینی حکومت کے ساتھ کھڑا ہوا ہے اور ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی خلاف ورزیوں کو برا سمجھتا ہے۔ وہ بدھ کو انسانی حقوق کونسل کے سامنے سعودی عرب کا موقف پیش کررہے تھے۔ الجبیر نے کہا کہ ان کا ملک آزمائش پر پورا اترنے کیلئے یمنی عوام کی ہر طرح سے مدد کررہا ہے۔ الجبیر نے کہا کہ عالمی برادری کو شامی بحران ختم کرانے کیلئے فوری کارروائی کرنا ہوگی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں کے حقوق بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق دیئے جائیں۔ انہیں 1967 ء والی سرحدو ںکے اندر خود مختار ریاست قائم کرنے اور مشرقی القدس کو اس کا دارالحکومت بنانے کا موقع فراہم کیا جائے۔

شیئر: