Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 17 اگست ، 2026 | Monday , August   17, 2026
پیر ، 17 اگست ، 2026 | Monday , August   17, 2026

وینزویلا میں امریکی فوجی مداخلت کا خدشہ

ماسکو ...روسی حکام نے دعوی کیا ہے کہ امر یکہ وینزویلا میں فوجی مداخلت کی تیاری کر رہا ہے۔ روس کی سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری نکولائی پیٹروشیف نے ایک بیان میں کہا کہ امر یکہ کی طرف سے وینزویلا کے معاملے پر بات چیت کی پیشکش کو روس نے قبول کر لیا تاہم امریکہ حیلوں بہانوں سے مسلسل اس سے احتراز کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ روس وینزویلا کا ایک قریبی حلیف ملک ہے۔

شیئر: