Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

”نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس ایک پیغام ہے“

 وسیم عباسی .. اسلام آباد 
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ہندوستانی جارحیت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس بدھ کو طلب کیا ہے۔افواج پاکستان کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھی اپنی یپریس کانفرنس میں خاص طور پر نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے اجلاس کا تذکرہ کیا اور صحافیوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ ”مجھے امید ہے کہ آپ سمجھتے ہیں کہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی کیا ہے اور اس کا مطلب کیاہے؟“
جوہری معاملات کے فیصلے
نیشنل کمانڈ اتھارٹی پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے حوالے سے حتمی فیصلے کرنے والا اعلی ترین ادارہ ہے۔ 1998 میں پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کے بعد جوہری اثاثوں کے حوالے سے ایک اداراجاتی کمانڈ اور کنٹرول کا نظام قائم کرنے کے لئے فروری 2000 میں اس وقت کے چیف ایگزیکٹو جنرل مشرف نے اس ادارے کے قیام کی منظوری دی۔ اتھارٹی نہ صرف جوہری پالیسی بناتی ہے بلکہ تزویراتی اورایٹمی ادراوں اور فورسز کا کنٹرول بھی اس کے ذمہ ہے۔
اتھارٹی کے قیام کے مقاصد
اردو نیوز سے بات کرنے کرتے ہوئے سابق سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) آصف یاسین ملک نے بتایا کہ اتھارٹی کے قیام کا مقصد جوہری اثاثوں کا کنٹرول سول قیادت کو فراہم کرنا تھا جو کہ دنیا بھرمیں ایک روایت تھی۔ان کا کہنا تھا کہ اس ادارے کے قیام کا مقصد یہ تھا کہ جنگ کی صورت میں سول قیادت حتمی فیصلہ کرے کہ جنگ کی صورت میں ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کرنا ہے یا نہیں۔
اتھارٹی کے ممبران
نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا سربراہ وزیراعظم ہوتا ہے۔اس کے 3 ذیلی ادارے ہیں جن میں ایمپلائمنٹ کنٹرول کمیٹی، ڈیولپمنٹ کنٹرول کمیٹی اور اسٹریٹیجک پلان ڈو یژن شامل ہیں۔ ان اداروں کے ممبران میںوزیراعظم کے علاوہ وزیرخارجہ، وزیردفاع، وزیرداخلہ، جوائنٹ چیفس آف ا سٹاف کمیٹی کے چیئرمین اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان شامل ہوتے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس ایک پیغام ہے 
لیفٹیننٹ جنرل آصف یاسین کے مطابق ہندوستانی طیاروں کی طرف سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد اتھارٹی کے اجلاس کا مقصد یہ پیغام دینا بھی ہے کہ پاکستان کے جوہری ہتھیار اگرچہ صرف دفاعی مقاصد کےلئے ہیں انہیں دشمن کے خلاف استعمال کرنے کا آپشن موجود ہے۔
 

شیئر: