Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

گدھے کا گوشت کھلانے پر خلع کا مطالبہ

قاہرہ۔۔۔ مصری خاتون نے گدھے کا گوشت کھلانے والے خاوند سے خلع کا مطالبہ کردیا۔ عکاظ اخبار نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ ریہام نامی مصری خاتون نے قاہرہ میں عائلی عدالت سے رجوع کرکے خلع کا مقدمہ دائر کردیا۔ اس کا کہنا ہے کہ شوہر نہایت بخیل ہے ، پیسے بچانے کیلئے گدھے کا گوشت کھلا دیتا ہے جبکہ شوہر کی تنخواہ ماہانہ 10 ہزار پونڈ ہے۔

شیئر: