Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی واقع ہوئی ، اسٹیٹ بینک

 گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں12کروڑ53لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 9ستمبر کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر22ارب98کروڑ37لاکھ ڈالر سے گر کر22ارب85کروڑ84لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔اس دوران مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر21کروڑ16لاکھ ڈالر گھٹ کر 18ارب کی سطح سے گرنے کے بعد17ارب85کروڑ37لاکھ ڈالر رہ گئے تاہم کمرشل بینکوںکے پاس زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اوریہ ذخائر 8کروڑ63لاکھ ڈالر کے اضافے سے 4 ارب91 کروڑ 84لاکھ ڈالر کی سطح سے بڑھ کر5ارب47لاکھ ڈالر کی سطح تک پہنچ گئے
 

شیئر: