Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

پاکستان سپر لیگ تیسرا مرحلہ آج شروع ہو گا

  دبئی:پاکستان سپر لیگ 4 کا شارجہ میں کھیلا جانے والا دوسرا مرحلہ ختم ہونے کے بعد گیا ہے ٹیمیں ایک بار پھر دبئی پہنچ گئی ہیں جہاں آج26 فروری سے یکم مارچ تک7 میچز کھیلے جائیں گے جس کی بعد امارات میں سپر لیگ سیزن 4 کا متحدہ عرب امارات میں چوتھا اورآخری مرحلہ ابو ظبی میں ہوگا ۔ اس مرحلے کے دوران 4اور5مارچ کو2،2میچ ہوں گے اور پاکستان سپرلیگ اپنے آخری مرحلے کیلئے پاکستان پہنچ جائے گی۔ امارات میں لیگ کا آدھا سیزن اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے اور تمام ٹیمیں 5، 5 میچ کھیل چکی ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ان میں سے 4 میچ جیت کر پہلے نمبر پر ہے جبکہ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ 3، 3 فتوحات کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ نچلی 3 ٹیموں میں لاہور قلندرز اور کراچی کے 2، 2 میچز جیتنے کے بعد 4، 4 پوائنٹس ہیں جبکہ ملتان سلطانز مایوس کن کارکردگی دکھانے کے سبب آخری نمبر پر ہے جس نے 5 میچز میں صرف ایک کامیابی حاصل کی ہے۔ 7مارچ کو پاکستان میں لیگ کا پہلا میچ ہوگا جس میں کراچی کنگز اورپشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گی۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو  نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: