Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

ٹرمپ نے اپنے ہی وزیر تجارت کو جھاڑ دیا

واشنگٹن۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چینی وفد کے سامنے اپنے ہی وزیر تجارت سے الجھ پڑے۔ امریکی وزیر تجارت رابرٹ نے صدر کی بات کی تصحیح کی جس کا ٹرمپ برا مان گئے ۔ چینی وفد کے سامنے ٹرمپ نے سفارتی آداب کو ملحوظ رکھا نہ غیر ملکی مہمانوں کی پروا کی اور وزیر تجارت سے بحث میں الجھ پڑے۔ ٹرمپ نے کہا کہ مفاہمتی یادداشتوں کے خلاف ہوں۔ مجھے ایم او یو پسند نہیں کیونکہ انکی کوئی قانونی اہمیت نہیں ہوتی ۔رابرٹ نے تصحیح کرنے کی کوشش کی کہ جنابِ صدر! ایم او یو 2فریقین کے درمیان قابلِ پابندی معاہدہ ہوتا ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ بات ناگوار گزری اور وزیر تجارت کے ساتھ چینی وفد کے سامنے ہی بحث میں الجھ پڑے۔
 
 

شیئر: